کنداپور21مئی (ایس او نیوز) رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے ملت فاؤنڈیشن تعلقہ کنداپور کی جانب سے کل جمعہ شام کو کلاسک آڈیٹوریم تراسی میں استقبال رمضان کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس منعقد کیاگیا ۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے مدرسہ ضیاء العلوم رائے بریلی یوپی کے نائب مہتمم مولانا عبد السبحان ندوی مدنی نے اپنے خطاب میں قرآن کریم سے جڑنے اور اس کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضروررت پر زور دیا ۔ مولانا نے اپنے خطاب میں صدقہ و خیرات کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی ۔اجلاس میں مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو اعزاز سے نوازاگیا جس میں ساحل آن لائن کنداپور کے نمائندے ابراہیم گنگولی کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ملت فاؤندیشن کے چیر مین مولانا ضمیر احمد رشادی سمیت کئی اہم لوگ موجود تھے ۔